سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق کی وفاقی وزیر ئے اُمورکشمیر برجیس طاہر سے ملاقا ت
مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے علاوہ آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پالیسیزز سے متعلق بات چیت بھارت ظلم و تشددسے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کراسکتا،کشمیری بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود حق خودارادیت کا پیدائشی حق لے کر رہیں گے،وفاقی وزیر
منگل 14 نومبر 2017 22:56
(جاری ہے)
آزادکشمیر کے سینئر وزیر نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی آواز دُنیا میں پرُ زور انداز میں بلند کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے علاوہ ایل اوسی پر رہنے والے آزادکشمیر کے عوام بھی بھارتی جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کا بڑے حوصلے اور عزم سے مقابلہ کررہے ہیں۔
اُنہوںنے کہاکہ وہ دن دور نہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے حصول کے لیے پرُامن تحریک رنگ لائے گی اور وہ اپنا حق خود ارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیںگے۔ملاقات میں آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبے پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر میں محمدنوازشریف کے وژن کی تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہے اور حکومت کی یہ کوشش ہے کہ آزادکشمیر کو ترقی وخوشحالی کے لیے وہ تمام وسائل فراہم کیے جائیں جن کاوعدہ محمدنوازشریف نے آزادکشمیر کے عوام سے کر رکھا ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آزادکشمیر میں محمدنوازشریف کے وژن اور پالییسزز کی تکمیل کے لیے پرُعزم ہیں۔ اس موقع پر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ آزادکشمیر میں محمدنوازشریف کے وژن کے عین مطابق آزادکشمیر میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغازہو چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے بجٹ میںیکمشت دوگنا اضافہ اور سی پیک منصوبوں میں آزادکشمیر کی شمولیت نوازشریف کی آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی ظاہر کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میںآزادکشمیر حکومت میرٹ کی پاسداری اور شفافیت کے ذریعے آزادکشمیر میں ترقی وخوشحالی کے اُس خواب کی تعبیر کر رہی ہے جو محمدنوازشریف نے آزادکشمیر سے متعلق دیکھ رکھا ہے ۔انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف پاکستان کی اور آزادکشمیر کی سیاست کا بنیادی ستون ہیں اور آزادکشمیر کے عوام محمدنوازشریف کو سیاست سے بے دخل کرنے کے کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ محمدنوازشریف کے خلاف تمام تر سازشیں ناکام ہوگی اور 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر اپنے ووٹ کا حق نوازشریف کے حق میں ڈال کر خوشحالی اور ترقی کے اُس مشن کی تکمیل کریں گے جو محمدنوازشریف نے گلگت بلتستان ،آزادکشمیر اور فاٹا سمیت پورے پاکستان میں شروع کر رکھا تھا۔۔۔۔راٹھورمتعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.