مسرت عالم بٹ پر 36ویںمرتبہ کالا قانون پی ایس اے لاگو کردیا گیا،جموںکی کوٹ بھلول جیل منتقل

قابض انتظامیہ مسرت عالم بٹ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ،عدالتی احکامات کااحترام نہیں کیا جارہا، ترجمان

جمعرات 16 نومبر 2017 18:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںکٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیرقانونی طورپر نظربند سینئر رہنماء اور جموںوکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ پر 36ویں مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ کی 26تاریخ کو مسرت عالم بٹ کی کالے قانون کے تحت نظربند ی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات جاری کئے تھے تاہم بھارتی پولیس نے انہیں جموںکی کوٹ بھلوال جیل سے رہائی فورابعد دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے مسرت عالم بٹ پر دوبارہ کالا قانون لاگو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسرت عالم بٹ پر ایک اور بار کالا قانون لاگو کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قابض انتظامیہ مسرت عالم بٹ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے اور عدالتی احکامات کااحترام نہیں کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ مسرت عالم بٹ کو اکتوبر 2010میں عوامی انتفادہ کے دوران گرفتار کیاگیاتھاتب سے چند ہفتوں کے سوامسلسل غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔

متعلقہ عنوان :