مظفر آباد‘ محکمہ برقیات آزادکشمیر کا ناہندگان اور بجلی چوروں کیخلا ف آپریشن شروع کرنے کا اعلان

اتوار 19 نومبر 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) محکمہ برقیات آزادکشمیر مظفرآباد نے ناہندگان اور بجلی چوروں کے خلا ف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے باعث مختلف علاقوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ چھاپے مارے جائینگے ،بجلی چوری کرنے والوں کے میٹر اور کنکشن منقطع کرکے مقدمہ درج کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات آزادکشمیر مظفرآباد نے بجلی کی بل بقایاجات ناہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف ایک بڑے آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں مجسٹریٹ کے ہمراہ اور ضلعی انتظامیہ متعلقہ تھانوں کی نفری سمیت چھاپے مارے جائینگے ،جو بھی بجلی چور ملوث پایا گیا اُس کی بجلی کا کنکشن منقطع کرکے باقاعدہ اُس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائیگا ، ایکسئن برقیا ت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین مشکلات سے بچنے کیلئے اپنے ذمے بقایاجات فوری طور پر ادا کریں ،جبکہ بجلی چوری کرنے سے گریز کریں ،کیونکہ بجلی چوری کرنا ایک سنگین جرم ہے !ملوث افراد کو جیل بھی ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ صارفین کی مشکلات کا ہر ممکن خیال رکھا گیا ہے ،اِسی لیے ابتدائی طور پر نوٹس لیا گیا تاکہ ناہندگان اور بجلی چور خود ہی بجلی چوری کرنا بند کرکے اپنے بقایاجات ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :