پولیس حکام (آج) جمعہ کو عیدمیلاالنبیﷺ کے سلسلے میں چوہڑچوک کے روایتی جلوس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں،ملک ابرار احمد

جمعہ 8 دسمبر 2017 01:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ،گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے ضلعی پولیس حکام کو ہدایت دی کہ (آج) جمعہ کو عیدمیلاالنبیﷺ کے سلسلے میں چوہڑچوک میں ہونے والے روائیتی جلوس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں جائیں،سکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ میلاد کمیٹی کے عہدیداران ،ممبران اور مسلم لیگ ن کے نوجوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ،جلوس کے روٹ پر روشنی،صفائی کے مناسب انتظاماتیقینی بنائیں جائیں ۔

گذشتہ روزقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ،گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمدکی زیر صدرات میلادالنبیﷺ جلوس کے لئے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد عباسی ،ایم پی اے ملک افتخار احمد ،ایس پی آپریشن سید علی ،ڈی ایس پی کینٹ راجہ طیفور ،متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز ،چیف سکیورٹی آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

اجلاس میں چوہڑ چوک ،مصریال روڈ ،آلہ آبادمیں جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا گیا تا کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ،گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کے صدقے ہماری جانیں بھی قربان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چوہڑ چوک میں منعقد ہونے والے سالانہ روائیتی میلادالنبی ﷺ جلوس کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،(آج) جمعہ کو جلوس روائیتی روٹ سے شروع ہوگا ۔

جلوس کے روٹ پر معززین علاقہ اور اہلیان علاقہ کی جانب سے مختلف سٹیج بنائے گئے ہیں اور جلوس کے تمام روٹ پر مکمل چراغاں کیا گیا ہے ۔سی پی او اسرار احمد عباسی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ ،منتخب بلدیاتی نمائندوں کی شمولیت سے میلادلنبی ﷺ کے جلوس کے لئے انتظامات پولیس کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈویژن کے ایس پی اور تھانوںکو جلوس کے انتظامات کے لئے مطلوبہ نفری اور سکیورٹی آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔

ایم پی اے ملک افتخار احمد نے کہا کہ عیدمیلاالنبیﷺ کے روائیتی جلوس میں راولپنڈی کینٹ بھر سے خواتین ،بچے ،بزرگ شریک ہوتے ہیں ،اس لئے تمام پہلوئوں سے سکیورٹی انتظامات ہونے چاہیں ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ،گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے کہا کہ کینٹ میلادکمیٹی کے سرپرست اعلی حاجی امین ، صدر چوہدری محمد مشتاق ، جنرل سیکرٹری آغا محمد بابر ، سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم چشتی ،زمرد سلطان اور دیگرعیدمیلادالنبیﷺ کے جلوس میںآغا سے اختتام تک موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :