مقبوضہ کشمیر ،ْبھارتی فوجیوںکے ہاتھوں دواور نوجوان شہید

بھارتی انتظامیہ نے نوجوانوںکی شہادتوں کے بعد ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی

پیر 8 جنوری 2018 22:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں دو اورنوجوانوں کو شہید کردیاہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چاڈورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو پتری گام میں فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید کیاگیا ہے۔

بھارتی انتظامیہ نے نوجوانوںکی شہادتوں کے بعد ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔شہادتوں کے بعد چاڈورہ میں مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فوجیوںنے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے ان پر پتھرائو کیا ،ْ نوجوانوں کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے دکانداروںنے اپنی دکانیں بند رکھیں ،ْ بھارتی فوجیوںنے ضلع پلوامہ کے علاقے ٹہاب میں بھی ایک فوجی کارروائی شروع کی ۔

(جاری ہے)

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کشمیریوںکی زندگیوں کو لاحق خطرات پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ انہوںنے ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیاء واچ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقبھارتی تحقیقاتی ادارہ این آئی اے سات حریت رہنمائوں نعیم احمدخان ، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، الطاف احمد شاہ ، ایاز اکبر ، پیر سیف اللہ اور راجہ معراج الدین کلوال کے خلاف رواں ماہ چارج شیٹ دائر کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے ۔یہ چارج نئی دلی میںشیٹ این آئی اے کی خصوصی عدالت میں دائر کی جائیگی۔ادھر حریت رہنمائوں اور تنظیموںآسیہ اندرابی ، فریدہ بہن جی ، مختار احمد وازہ ، شبیر احمد ڈار ، امتیاز احمد ریشی ، جموںوکشمیر مسلم کانفرنس اور سالویشن موومنٹ نے اپنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل اور انہیں ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔

اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے کشمیر سٹوڈنٹس فیڈریش کے تعاون سے وفاقی اردویونیورسٹی میں ’’کشمیریوں کا حق خودارادیت اور طلباء کا کردار ‘‘کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا ۔ آزاد جموںوکشمیر کے صدر سردار مسعود خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورموں پر اٹھایا جائیگا۔ تقریب کی صدارت غلام محمد صفی نے کی جبکہ دیگر مقررین میں راجہ ظفر الحق ، سید فیض نقشبندی اور عبدالحمید لون شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :