مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت پر اسلام آباد ، کولگام میں ہڑتال

شہد نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شمولیت ،ْ تمام دکانیں اور کارباری مراکز بند رہے

بدھ 10 جنوری 2018 22:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں فرحان احمد وانی اور خالد احمد ڈار کی شہادت پر اسلام آباد اور کولگام کے اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی ،ْتمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ،ْ سڑکو ں پر ٹریفک معطل تھی۔کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق فوجیوں نے فرحان احمد کو ضلع اسلام کے علاقے ککر ناگ میں پیر کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

نوجوان کی شہادت پر ان کے آبائی علاقے کڈونی کولگام میں زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے تھے ۔

(جاری ہے)

قابض فورسز نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے تھے جن میں سے خالد احمد ڈار نامی نوجوان بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔دریںاثنا ضلع کولگام کے علاقے کڈنی میں شہید نوجوان فرحان احمد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جنازے کے شرکا نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے، جنہیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے گزشتہ کئی برس سے سرینگر میں گھر میں نظر بند کر رکھا ہے، نماز جنازہ کے شرکا سے ٹیلفونک خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :