وزیر اعلیٰ پنجاب مقابلہ حسن قرات ،حسن نعت اور تقاریرکا انعقاد

جمعرات 11 جنوری 2018 16:42

چیچہ وطنی۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مقابلہ جات حسن قرات ،حسن نعت اور تقاریر گورنمنٹ ایلمینٹری سکول میں منعقد ہوئے،تحصیل سطح کے مقابلوںمیں پندرہ مراکز کے طلباء نے حصہ لیا، پرائمری سطح کے مقابلہ جات میں مقابلہ حسن قرات میں محمد حسن نے، مقابلہ حسن نعت میں محمد ذیشان نے اور مقابلہ تقاریر میں حماد بشیر نے اوّل پوزیشن حاصل کی جبکہ مڈل سطح کے مقابلہ جات میں حسن قرات میں محمد ایوب صابر ، نعت شریف میں محمد اویس اور تقریر میں امام دین عابد نے اوّل پوزیشن حاصل کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض احمد ظہیر جوئیہ نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی کردار سازی اور تربیت کا اہم حصہ ہیں، سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ ہفتہ وار بزم ادب پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور ان مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلباء کو انعامات دیں تاکہ دوسرے طلباء کو بھی ترغیب اور حوصلہ افزائی ملے،اس موقع پر ہیڈ ماسٹر چوہدری طاہر سعید نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :