سانحہ قصور کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘اس دلخراش واقعہ نے انسانیت کے سر بھی شرم سے جھکا دئیے ہیں اس طرح کے واقعات پنجاب حکومت کی کارکردگی پرایک بڑاسوالیہ نشان ہے
برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ایم پی ناز شاہ اور خالد محمود خالق کی قصور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت
ہفتہ 13 جنوری 2018 15:43
(جاری ہے)
قصور واقعہ کے بعد خواتین اپنے آپ کو پاکستان میں غیرمحفوظ سمجھتی ہیں۔ حکمرانوں کو اس لیے مینڈیٹ نہیں ملا کہ وہ معصوم بچیوں کی حفاظت نہ کر سکیں۔ حکومت پاکستان معصوم زینب کے قاتلوںکو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے اور ملزم کو سرعا م پھانسی دی جائے تا کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔
ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ایم پی ناز شاہ اور سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمود خالق نے قصور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ نے جہاں پاکستانیوں کے دل چھلی کیے ہیں وہیں بیرون ممالک تارکین وطن بھی اس واقعہ پر افسردہ ہیں زینب پوری قوم کی بیٹی تھی ملزموں کو سخت سزا ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قصور میں پیش آنے والا واقعہ جس میں معصو م بچی زینب کے ساتھ ظلم وبربریت کی داستان رقم کی گئی ہے اس کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے اس کے ذ مہ داروں کو عبرت کا نشان بنانا چاہے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروا ئی ہونی چاہے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت کرنے کے بارے میں سوچے بھی نہ واقع پنجاب حکومت کی گڈ گورنس کے جھوٹے دعووں کا منہ بولتا ثبوت ہے پنجاب حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائیں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ کیسا اسلامی ملک ہے جہاں بچے بھی محفوظ نہیں اور جرائم پیشہ لوگ بلا ڈر و خوف ہر جرم کرکے بچ جاتے ہیں غریب کمزور لوگوں کو پولیس پکڑ کر آگے کردیتی ہے جو ساری عمر جیلوں میں رہتے ہیں لیکن اصل مجرم رشوت اور سفارش سے آزاد پھرتے اور دہشت پھیلاتے ہیں۔ اصل میں پورا معاشرہ ہی کرپٹ ہوچکا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.