ہٹیاں بالا میں انسدادپولیو مہم جاری ‘تیسرے روز15523بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

بدھ 17 جنوری 2018 15:11

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) ہٹیاں بالا میں انسدادپولیو مہم جاری چاروزہ پولیو مہم کے تیسرے روز15523بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹرفاروق اعوان نے کہا کہ انساداپولیو مہم پرامن انداز میں جاری ہے پولیو کی ٹیمیں اور لیڈیز ہیلتھ ورکر گھر گھر جاکر قطرے پلارہی ہیںکسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ٹیموں کے ساتھ عوام الناس مکمل تعاون کررہی ہے انشا ء اللہ ملک کو پولیو فری بنانے کے لیئے اپنا کردارادا کریں گے کوئی بھی ایسا بچہ جس کی عمر پانچ سال سے کم ہو وہ پولیو کے قطرے پیئے بغیر نہ رہ سکے اس حوالہ سے پولیو کی ٹیموں نے گھر گھر جاکر اور بس سٹاپس تعلیمی ادارہ جات میں پولیو کے قطرے پلائے اس حوالہ سے محکمہ صحت کے آفیسران بھی متحرک ہیںمورخہ15,16,17,18کو ضلع بھر میں پولیو کی چارروزہ مہم شروع ہوئی ہے جس میں ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پائے جائیں گے اس حوالہ سے ضلع جہلم ویلی میں 44ہزار377سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطر پلائے جائیں گے جس کے لیئی134موبائل ٹیمیں،بس سٹینڈ اوراڈوں پر 10پوائنٹ،ایریا انچارج 31۔

(جاری ہے)

زونل سپروائزر 14،ہوں گے جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹرفاروق اعوان،فوکل پرسن پولیو پروگرام ضلع جہلم ویلی وڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرطاہررحیم مغل نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :