قصور واقعے سے عوام کو بہت دکھ ہوا ہے، زینب قتل کے دلخراش واقعہ نے لوگ کو متحد کر دیا ہے، معصوم زینب کا قتل بڑا سانحہ ہے جس سے قوم کو تکلیف ہوئی اور اس واقعہ نے قوم کو یک زبان کر دیا ہے
اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین اور رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کاتعزیتی ریفرنس سے خطاب
بدھ 17 جنوری 2018 16:54
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین اور ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے بریڈ فورڈ میں سابق میڈیا ایڈوائزر خالد خالق کی طرف سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ زینب کو جس بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور قاتل کا اب تک گرفتار نہ ہونا مسلم لیگ حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے۔ حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی لہٰذا فوری طورپر مستعفی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج سانحہ ماڈل ٹاؤن اور زینب کے قاتل کی گرفتاری تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان زینب جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔ اس واقعہ کو یاد رکھنے ے لئے برطانوی پارلیمنٹ میںدعائیہ تقریب کا انعقاد کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی دوسرے ملک کے قانون میں دخل اندازی نہیں کرسکتے مگر حکومت پاکستان اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کرے۔ ناز شاہ نے کہا کہ وہ چوہدری محمد یاسین کی بھی مشکور ہیں اور جس طرح انہوں نے ان کا پاکستان میں استقبال کیا وہ اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ اس موقع پر سابق میڈیا ایڈوائزر خالد خالق، پیپلزپارٹی یارکشائر کے صدر چوہدری صغیر احمد پوٹھی، کونسلر عمران حسین، کونسلر سرفراز احمد، ابرار حسین، حاجی سلیم اقبال، کونسلر ارشد حسین اور دیگر نے بھی زینب واقعہ کی بھرپور مذمت کی۔ بعد ازاں چوہدری محمد یاسین نے سابق میڈیا ایڈوائزر خالد خالق کے کزن کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.