ہٹیاں بالا میں چارروزہ پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ‘100اہداف مکمل کرلئے گئے

جمعہ 19 جنوری 2018 13:15

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) ہٹیاں بالا میںچارروزہ پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ‘100اہداف مکمل کرلئے گئے ہیں ہیں اس موقع پر اختتامی میٹنگ ہوئی جس میں چیئرمین ڈپٹی کمشنرعبدالحمید کیانی،ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمدفاروق اعوان،ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹرشازیہ،فوکل پرسن وڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرطاہررحیم مغل،اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹرینگ قرة العین،EPIکوآڈینیٹرڈاکٹرحاجرہ،اسسٹنٹ ڈاہریکٹر M&Eعادل اعجاز،ڈی ایس پی مقصودعباسی ،پی ڈی ایس پی محمدبشیر،سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اس موقع پر چارروزہ پولیو مہم کے اہداف ونتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پرخطاب کرتے شرکاء اجلاس نے کہا کہ کہ انسدادپولیو مہم پرامن انداز میںہوئی پولیو کی ٹیمیں اور لیڈیز ہیلتھ ورکر گھر گھر جاکر قطرے پلائے کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ٹیموں کے ساتھ عوام الناس نے مکمل تعاون کیا انشا ء اللہ ملک کو پولیو فری بنانے کے لیئے اپنا کردارادا کریں گے کوئی بھی ایسا بچہ جس کی عمر پانچ سال سے کم ہو وہ پولیو کے قطرے پیئے بغیر نہیں رہا اس حوالہ سے پولیو کی ٹیموں نے گھر گھر جاکر اور بس سٹاپس تعلیمی ادارہ جات میں پولیو کے قطرے پلائے اس حوالہ سے محکمہ صحت کے آفیسران بھی متحرک رہے ۔

متعلقہ عنوان :