ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ پولیس کی حفاظت میں کراچی پہنچ گئے ہیں
نقیب محسود کی اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجنے کی خواہش تھی، نقیب اللہ کاغم پورے ملک کا غم ہے، نقیب اللہ محسود کے لیے انصاف چاہیے، والد خان محمد
پیر 22 جنوری 2018 20:31
(جاری ہے)
نقیب اللہ کے بھائی فرید اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر نقیب کے پاس 70 لاکھ روپے ہوتے تووہ دبئی کیوں جاتا باپ مزدوری کیوں کرتا نقیب نے والد سے محبت کی وجہ سے نسیم اللہ کے نام سے شناختی کارڈ بنوایا تھا۔
یاد رہے کہ رئوا ا نوار نے 27 سالہ نوجوان نقیب اللہ محسود کو 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا۔تاہم نقیب کے اہلخانہ نے رائو انوار کے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا تھا جس کے بعد نقیب کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور چیف جسٹس پاکستان نے بھی اس معاملے کا از خود نوٹس لیا۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سہراب گوٹھ میں نقیب محسود کے ماوورائے عدالت قتل کے خلاف پختون گریڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائو انوار پر بہت سارے بے گناہ افراد کا خون ہے، سب سے انصاف کیا جائے ۔ نقیب محسود کے قتل کے بعد اب کوئی ماورائے عدالت قتل نہیں ہونے دیں گے ۔ را ئوانوار پوری ٹیم کے ساتھ پلان بنا کر بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ غریبوں کی آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی۔ رائو انوار کو اس کے گناہوں کی سزا ضرور ملے گے، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔ بے گناہ لوگوں کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے، سب کا حساب لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نقیب محسود بے گناہ تھا اس کو پختون اور محسود ہونے پر رائو انوار نے پلان بنا کر قتل کیا ۔ پختون گریڈ جرگہ میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام کی شرکت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
-
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.