جنوبی ایشیاء میں امن کی بحالی کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں۔۔۔پنڈت بزار

منگل 23 جنوری 2018 19:24

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فورم کے سربراہ پنڈت بھوشن بزار نے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی بحالی کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زودیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنڈت بھوشن بزاز نے جموںمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ سرحد اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کا خمیازہ شہری بگھت رہے ہیں ۔ انہوںنے دونوں ہمسایہ ممالک پر زوردیا کہ وہ کنٹرول لائن پر محاذ آرائی ترک کردیںکیونکہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف خواتین اور بچوں سمیت عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :