حکومت آزاد کشمیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کئی تعلیمی ادارے بحال کر دیئے

ہم گورنمنٹ بہائوالدین بہار سکول دواریاں بحال کرنے پر حکومت کے شکر گزار ہیںجنہوں نے تعلیم دشمن کے بجائے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے ،ْمیاں عبدالوحید و دیگر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 25 جنوری 2018 18:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) حکومت آزاد کشمیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کئی تعلیمی ادارے بحال کر دیئے،حکومت کی جانب سے گورنمنٹ بہائوالدین بہار ہائیر سکینڈری سکول دواریاں بحال کرنے پر ہم حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے تعلیم دشمن کے بجائے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار دواریاں کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادمیاں عبدالوحید برکتی،خواجہ غلام نبی،ملک محمد شفیق،محمد حنیف پراچہ،خواجہ عابد ودیگر نے نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہائو الدین بہار ہائیر سکینڈری سکول دواریاں کو بحال کرنے کی وجہ سے کئی غریب خاندانوں کے بچوں اور بالخصوص بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ گیا ہے۔کیونکہ غریب عوام اتنے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بچوں اور بچیوں کو ہائیر سکینڈری تعلیم دلوانے کیلئے علاقے سے دور نہیں بھیج سکتے تھے۔ہم حکومت کے اس احسن اقدام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ادارے کو بحال کیا۔

متعلقہ عنوان :