حریت رہنمائوںکی طرف سے شہید وامق فاروق کو دسویں برسی پر زبردست خراج عقیدت

پیر 29 جنوری 2018 20:28

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، محمد احسن اونتو ،امتیاز احمد ریشی اورغلام نبی وار شہید کشمیری طالب علم وامق فاروق کو دسویں برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دس برس بعد بھی متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں مل سکا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوںنے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ دس برس بعد بھی متاثرہ خاندان انصاف سے محروم ہے اور طالب علم کے قتل میںملوث بھارتی فورسز کے اہلکار آزاد گھوم رہے ہیں ۔

انہوںنے 2008،2010اور 2016کے عوامی انتفادہ کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے تمام کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا اور انکے مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ادھر حریت رہنماء جاوید احمد میر نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور قتل عام کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوںنے بھارتی فوج نے پورے جنوبی کشمیر خاص طورپر شوپیاں کو یرغمال بنا رکھاہے ۔ جاوید میر نے کہاکہ کشمیر کے ہر گائوں ، گلی ، کوچے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے معصوم بچوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ابدی نیند سُلایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف نام نہاد تحقیقات کے اعلانات بھی کئے جاتے ہے جن میں آج تک کسی فوجی اہلکار کو مجرم قرارنہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :