اکلاس ملازمین کی ہڑتال،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق

حیدر نے یونین کے عہدیداران طلب کر لیا 6مئی2015کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کی یقین دہانی

جمعرات 1 فروری 2018 22:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) اکلاس ملازمین کی ہڑتال،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے یونین کے عہدیداران طلب کر کے 6مئی2015کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔اکلاس ایمپلائز پروگیسویونین سی بی اے آزادکشمیر کے مرکزی صدر شبیرخان،سینئر نائب صدر عاصم رشید خان،جنرل سیکرٹری میر محمد،راجہ حسن ترک،لیبریونین کنڈل شاہی کے صدر خواجہ پرویز،جنرل سیکرٹری امتیاز شاہ میرپور کے صدر ارشدمحمود چوہدری،جنرل سیکرٹری چوہدری لطیف،اسلام اآبادروات سی بی اے کے جنرل سیکرٹری اعجاز صادق،آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ بلند پرویز خان،جنرل سیکرٹری خالدمحمود بٹ،ریٹائرڈملازمین کی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قلم دین قریشی شامل تھے۔

وزیراعظم کی طرف سے تین یقین دہانی پر ہڑتال تو جاری رہے گی تاہم ملازمین نے میں شدید بے چینی بیدار ہو چکی تھی میں کمی آئی ہے اور ملازمین کو وزیراعظم سے پوری امید ہے کہ فوری طور پر یہ اہم مسئلہ حل کریں گے یونین عہدیداران کی سپیکراسمبلی شاہ غلام قادر سے بھی ملاقات ہوئی ہے انہوں نے بھی فوری طور پرچھ مئی 2015کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی،سیکرٹری اسمبلی نے بھی وزیراعظم کی طرف اس مسئلہ کو سنجیدگی اور فوری حل کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

راجہ شبیرخان نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں 2013سے شروع جدوجہد کو عملی جامعہ پہنانا چاہتے ہیں ادارہ عملاً بند ہو چکا ہے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے وزیراعظم نے ملازمین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اب میں آپ کا مسئلہ فوری حل کروں گا۔ملازمین کی پریشانی اور مشکلات کا پوری طرح احساس ہے راجہ شبیر خان نے کہا کہ ملازمین اکلاس کو اگردس سال بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے مگر اب عمل درآمد کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں ہے،ہمارا احتجاج پرامن ہے جوجاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :