وزیراعظم سیکرٹریٹ کے چیف فوٹو گرافر ریاض بٹ ریٹائر ہو گئے

منگل 6 فروری 2018 22:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) وزیراعظم سیکرٹریٹ کے چیف فوٹو گرافر ریاض بٹ ریٹائر ہو گئے ۔ریاض بٹ 8مئی 1973کو محکمہ اطلاعات میںبطور فوٹو گرافر بھرتی ہوئے تھے اس وقت آزادکشمیر میں صدارتی نظام تھا اور سردار محمد عبدالقیوم خان صدر ریاست تھے جس دن آزادکشمیر میں وزیراعظم سیکرٹریٹ قائم ہوا اسی دن ریاض بٹ کا تبادلہ محکمہ اطلاعات سے وزیراعظم سیکرٹریٹ ہوا اور پھر ساری سروس یہاں ہی مکمل کی ۔

ریاض بٹ نے 44سال 8ماہ اور 28دن سروس کی انہوں نے سردار عبدالقیوم خان ،میجر جنرل حیات خان ،سردار سکندر حیات خان ،راجہ ممتاز حسین راٹھور ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،سردار عتیق احمد خان ،سردار محمد یعقوب خان ،چوہدری عبدالمجید اور راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ بطور فوٹو گرافر ڈیوٹی سرانجام دی۔

(جاری ہے)

4فروری 2018کو عہدہ سے ریٹائر ہو گئے وزیراعظم سیکرٹریٹ شعبہ پریس کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ریاض بٹ کی 44سالہ خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب سے پریس سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم راجہ وسیم ،نگران شعبہ پریس محمد صابر ،ماجدرشید راجہ ،ماجد صدیق راٹھور،توصیف احمدعباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور ریاض بٹ کی خدمات کو سراہا اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :