ایڈمنسٹریٹر خواجہ اعظم رسول نے گڈگورننس اورغریب پروری کی عمدہ مثال قائم کر دی

رک چارج ملازم فارغ ‘ بلدیہ میں تعینات چھوٹے ورک چارج کو 5ماہ کی بقایا تنخواہ اداکرنے سے انکار ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہو گئے ‘گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

جمعرات 8 فروری 2018 20:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے تعینات کردہ ایڈمنسٹریٹر خواجہ اعظم رسول نے گڈگورننس اورغریب پروری کی عمدہ مثال قائم کر دی‘ 130ورک چارج ملازم فارغ ، بلدیہ میں تعینات چھوٹے ورک چارج کو گزشتہ پانچ ماہ کی بقایا تنخواہ اداکرنے سے انکار کردیا،ملازمین فاقہ کشی کا شکار ،گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور،ایڈمنسٹریٹر نے ملازمین کے بار بارچکر لگانے اور تنخوا مانگنے پر کوراجواب دے دیا اور یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ جب سے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تعینات ہوا ہوں تب سے میں ذمہ دار ہوں پہلے کا میں ذمہ دار نہیں غریب چھوٹے ملازمین کی ایڈمنسٹریٹر نے تنخواہوں کی آس توڑدی اورورک چارج مایوس گھروں کو لوٹ گئے ایڈمنسٹریٹر کو بدعائیں دیں کہ ن لیگ کی حکومت غریب پروری اوران کے مسائل حل کرنے کا دعوٰی کر رہی تھی مگر مختلف عہدوں پربیٹھے ہی ان لیگی عہدیداران کی ترجیحات ہی بدل گئی ہیں خواجہ اعظم رسول نے بلدیہ کا چارچ نبھاتے ہی پہلا شاہی حکم دیکر130ورک چارج ملازمین جو دن رات بلدیہ کیلئے کام کرتے تھے کو فارغ کر دیا اور مند پسند افراد کو نوازنے کیلئے کوشاں ہے اورک چارج ملازمین کی مستقلی سرکاری ملازمین سے ماہانہ کارگزاری اور پراگرس بہت اچھی ہے بلدیہ کے مختلف شعبوں میں ورکچارج ملازمین احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ سے دس سال تعینات چلے آرہے ہیں کو فارغ کر کے معاشی قتل عام کیا ہے عوامی سیاسی،سماجی حلقوں نے وزیراعظم،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیں اورورک چارج ملازمین کو گزشتہ پانچ ماہ کی بقایاتنخواہ ادا کی جائے اور مستقل ملازمتیں فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :