افسر مال راجہ ایاز کی پولیس کے ہمراہ منگلا کے مقام پر ٹریفک کی چیکنگ ‘بدوںکاغذات ‘ لائسنس ، روٹ پرمٹ‘ کالے شیشے والی گاڑیاںاور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو38650 روپے کے جرمانے

جمعرات 8 فروری 2018 20:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) افسر مال راجہ ایاز احمد خان نے پولیس کے ہمراہ منگلا کے مقام پر ٹریفک کی چیکنگ کے دوران بدوںکاغذات ، لائسنس ، روٹ پرمنٹ ، کالے شیشے والی گاڑیاںاور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو38650 روپے کے جرمانے کیے ۔

(جاری ہے)

دوران ٹریفک چیکنگ انھوں نے پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے جملہ کاغذات کی پڑتال کی ایسی پبلک ٹرانسپورٹ جن کے پاس روٹ اور پرمنٹ نہیں تھے یا پھر مقررہ تعداد سے زائد سواریاں سوار تھیں کو موقع پر جرمانے کیے ۔

انھوں نے چیکنگ کے دوران اوو لوڈنگ ، بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں چلانے والوں کو جرمانے کیے اور ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کی جائے ۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کے ساتھ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا رویہ ٹھیک ہونا چاہیے ۔ بدوں روٹ پرمٹ گاڑیوں کو روٹ پر کسی صورت چلنے نہیں دیا جائے گا عوامی اور سماجی حلقوں نے افسر مال کی طرف سے ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے ان اقدامات کو زبر دست الفاظ میں سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :