آزادکشمیر کے بلدیاتی اداروں ،کشمیر سیل ،کشمیر کلچرل اکیڈمی میں صوابدیدی عہدوں پر سیاسی تقرریاں

مسلم لیگ (ن) کا شعبہ خواتین مکمل نظر انداز‘خواتین عہدیداران میں تشویش پیدا ہونے لگی

جمعہ 9 فروری 2018 20:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) آزادکشمیر کے بلدیاتی اداروں ،کشمیر سیل ،کشمیر کلچرل اکیڈمی میں صوابدیدی عہدوں پر سیاسی تقرریاں ،مسلم لیگ ن کا شعبہ خواتین مکمل نظر انداز۔خواتین عہدیداران میں تشویش پیدا ہونے لگی ۔مسلم لیگ ن کی آزادکشمیر میں قائم حکومت کو پونے دو سال ہونے کو ہیں ۔حکومت نے مرحلہ وار بلدیاتی اداروں ،کشمیر سیل اور کشمیر اکیڈمی میں سیاسی تقرریاں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

خواتین جو آبادی کا 51فیصد ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی عہدیداران نے 2016؁ء کے عام انتخابات میں گھر گھر مہم کے دوران پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے کلیدی رول ادا کیا ۔5فروری کو میاں نواز شریف کی مظفرآباد آمد پر بھی پارٹی کی بے لوث عہدیداران و کارکنان کا اہم رول رہا ۔لیکن اسے مراعات یافتہ طبقہ میں اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی ۔تاحال خواتین عہدیداران نظر اندازہیں ۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کی خواتین عہدیداران نے صورتحال سے قیادت کو آگاہ کرنے کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی کیلئے سر جوڑ لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :