زرداری نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اشار ہ دے دیا

ہم ایسی جماعت ہیں جو کسی کے ساتھ بھی چل سکتے ہیں ، ہم تو عمران خان کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں ،عمران خان ہی میرے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ،سابق صدر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل فروری 22:12

زرداری نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اشار ہ دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ) :سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اشار ہ دے دیا۔ہم ایسی جماعت ہیں جو کسی کے ساتھ بھی چل سکتے ہیں ، ہم تو عمران خان کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں ،،عمران خان ہی میرے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں،تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نجی ٹی وی پر سینئیر صحافی عارف نظامی کو انٹرویو دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اس وقت نوا ز شریف پارلیمنٹ میں نہیں جا رہے جس کے باعث چھوٹی جماعتوں کو زیادہ موقع ملے گا۔انکا کہنا تھا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، اگر ضرورت پڑی تو انتخابات کے بعد اپنے مخالفین کے ساتھ بھی بات چیت کرنے کو تیار ہیں ،انکا کہنا تھا کہ ہم ایسی پارٹی ہیں جو کسی کے ساتھ بھی چل سکتے ہیں ، ہمیں عمران خان کے ساتھ بیٹھنے پر بھی تحفظات نہیں ۔ہم تو عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں ،،عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ،اور یہی کچھ لاہور طاہر القادری کے جلسے میں ہوا جس کی وجہ سے شو فلاپ ہو گیا ۔