کھوئی رٹہ ‘ٹریکٹر کا حادثہ ایک نوجوان شدید زخمی ‘دوسرا معجزانہ طور بچ گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آ یا

زخمی کور فوری طور پر مقامی ہسپتال لایا گیا ‘فرسٹ ایڈ دے کر تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا

جمعرات 15 فروری 2018 21:59

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) کھوئی رٹہ میں ٹریکٹر کا حادثہ ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور بچ گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آ یا زخمی کور فوری طور پر مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں اس کو فرسٹ ایڈ دے کر تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تفصیلا ت کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی گائوں دربار مائی طوطی کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شاہد ولد حق نواز عمر 20 سال شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہاشدید زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں اسے فرسٹ ایڈ کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :