چین پاکستان اقصادی راہداری کا مغربی روٹ خطہ کی قدیر بدلنے کا نام ہے، جسکا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جاتا ہے ،ْ حاجی عبدالرئوف

اتوار 18 فروری 2018 18:50

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے راہنماء سابق ضلع ناظم ڈیرہ حاجی عبدالرئوف خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقصادی راہداری کا مغربی روٹ اس خطہ کی قدیر بدلنے کا نام ہے، جسکا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جاتا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے معروف سیا سی و سماجی شخصیت حا جی نثار خا ن بیٹنی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح برصغیر میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اسی طرح پاکستان میںڈیرہ اسما عیل خان کی اہمیت پہلے بھی تھی مگر اب اقصادی راہداری کے مغربی روٹ کے بننے سے ڈیرہ اسما عیل خان میں ہونے والی ترقی نوشہ دیوار ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان میں ابھی سے ترقی کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اس مغربی روٹ کی وجہ سے دنیا بھر کی تجارت یہیں سے ہوگی جس سے یہاں کے عوام کے طرز زندگی پر مثالی اثرا ت مرتب ہونگے ، انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ کا کریڈٹ صرف اور صرف مولانا فضل الرحمان کو جاتا ہے روٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس خطہ میں صنعتی ترقی کے ثمرات سے یہاں کے عوام ہی نہیں بلکہ یہ پورا خطہ مستفید ہوگا انہوں نے کہا کہ ٹانک میں گومل یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام ڈیرہ اسماعیل خان میں زرعی یونیورسٹی کا قیام ۔

(جاری ہے)

گیس تو سیعی منصوبہ بھی جمعیت علمائے اسلام کا قابل فخر کارنامے ہیں آنے والے انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے مخالفین کی ضمانتیں ہونگی

متعلقہ عنوان :