کشمیر کونسل ،ایکٹ 74سمیت معاہدہ کراچی کو ختم کیا جائے ،ْالیاس رولوی

ریاستی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن براہ راست آزاد کشمیر حکومت کے پاس ہونی چاہئے جو لوگوں کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی پر خرچ ہو سکے سیز فائر لائن پر ہونے والی گولہ باری بند کی جائے ،ْسردار نیاز و دیگر کا مشترکہ بیان

منگل 20 فروری 2018 18:21

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) کشمیر کونسل ،ایکٹ 74سمیت معاہدہ کراچی کو ختم کیا جائے ریاستی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن براہ راست آزاد کشمیر حکومت کے پاس ہونی چاہئے جو لوگوں کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی پر خرچ ہو سکے سیز فائر لائن پر ہونے والی گولہ باری بند کی جائے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے ممبران نیشنل کونسل الیاس رولوی ،سردار نیاز ،راجہ حسنات ،اسرار راجہ ،جے کے این ایس ایف کے وقاص خالق ،شاہزیب اصغر ،جنید چوہدری و دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کشمیری عوام کے استحصال کا سبب ہے ریاست کے کچھ سیاست دان اور کشمیر کونسل کے ملازمین اس کی مخالفت کر رہے ہیں جو کشمیری قوم کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے اور آنے والی نسلوں سے وفاداری نہیں کر رہے ہیں بلکہ چند لوگوں کو نوازنے کی کوشش کر رہے ہیں JKNAP,JKNSFنے اپنے وجود سے ہی کشمیر کونسل ایکٹ 74میڈیکل کالج کشمیر بینک مطالعہ کشمیرکو نصاب میں شامل کرنے کے لیے اپنا منشور دیا تھا لوگوں کو روزگار ملنا ہر شہری کا حق ہے لیکن کشمیر کونسل کے نام پر جمع ہونے والے فنڈز سے چند خاندان مستفید ہو رہے ہیں وہ اپنی قومی سوچ رکھتے ہوئے اس ایشو کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کرے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان پتر مشتمل ایک حکومتی سیٹ اپ قائم کیا جائے اس سے جہاں کشمیریوں کو ایک دوسرے کے قریب ہونے کا موقع ملے گا اس کے ساتھ تحریک آزاد ی کشمیر پر بھی اس کے مثبت اثرات پڑھے گے وزارت امور کشمیر اور کشمیر کونسل کے ختم ہونے سے یہاں پر آزاد کشمیر حکومت کے پاس فنڈز دستیاب ہونگے وہاں پر لوگوں کو روزگار کے ساتھ تعمیرو ترقی کے کام بھی ہونگے کنٹرول لائن پر ہونے والی گولہ بھاری سے مقامی لوگوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا نوٹس لیں اورکشمیریوں کو جینے کا حق دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :