عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کاقتل عام بند کرائے ،رپورٹرز ود آئوٹ بارڈر کا کشمیری فوٹو جرنلسٹ کی رہائی کا مطالبہ

بدھ 21 فروری 2018 19:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںمشترکہ حریت قیادت نے کہاہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر ایک عوامی تحریک ہے اورقابض انتظامیہ ظالمانہ اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی آزادی اور مزاحمت کی جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

حریت رہنمائوںنے کہاکہ بھارت کے بعض جانبدار نیوز چینلوں کی جھوٹی اور بے بنیاد رپورٹوں کے بعد درجنوں بے گناہ سیاسی نظربندوں کو وادی سے باہر کی جیلوں میں منتقل کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

مشترکہ حریت قیادت نے واضح کیاکہ پولیس اسٹیشنوں کو بدترین ایذا رسانیوں کے مراکز میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں نوجوانوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے ایک بیان میں دنیا کے امن پسند عوام پرزوردیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ انہوںنے بڈگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 65سالہ بزرگ سیدحبیب اللہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک اجلاس میں آٹھ سالہ ننھی آصفہ کی بے حرمتی اورقتل اور فرقہ پرست عناصر کی طرف سے احتجاجی ریلیوں کے ذریعے مجرموں کو بچانے کی مذمت کی ۔

اجلاس کی صدارت حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری غلام نبی سمجھی نے کی۔ دریں اثنا جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر محمد سلطان ماگرے اور اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش کی سربراہی میں دو وفود مقتول سید حبیب اللہ کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بڈگام کے علاقے سوئیہ بگ گئے۔ ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں ایک بیان میں تنازعہ کشمیر کے ایک معینہ مدت کے اندر حل کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پیرس میںقائم انٹرنیشنل میڈیا ایڈووکیسی گروپ رپورٹرز ود آئوٹ باڈرز نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ۔کشمیر ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی ایک بیان میں کامران یوسف کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :