آزاد کشمیر سے آنے جانے والے متعدد آئٹمز پر پابندی

سرینگر کے تاجروں کا مقبوضہ کشمیر کی ٹریڈ اتھارٹی کے اقدام کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری

بدھ 28 فروری 2018 19:29

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر کی ٹریڈ اتھارٹی اور کسٹم کی جانب سے آزاد کشمیر سے آنے جانے والے متعدد آئٹمز پر پابندی کے خلاف سرینگر کے تاجروں کی ہڑٹال دوسرے روز بھی جاری رہی لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے کوئی مال بردار ٹرل لائن آف کنٹرول کراس نہ کر سکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرینگر کی ٹریڈ یونین نے مقبوضہ کشمیر کی ٹریڈ اتھارٹی اور کسٹم کی جانب آزاد کشمیر سے آنے اور جانے والے متعدد آئٹمز پر پابندی کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی مقبوضہ کشمیر کے تاجروں کا مطالبہ ہے انتظامیہ آئٹمز پر پابندی فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر ایل او سی ٹریڈرز اپنی ہڑتال جاری رکھتے ہوئے سرینگر مظفرآباد تجارت اس وقت تک معطل رکھے گے جب تک آئٹمز پر پابندی ختم نہیں کی جاتی دوسری جانب آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایل او سی ٹریڈرز نے مقبوضہ کشمیر کے تاجروں کی حمایت کے ساتھ ساتھ پاکستانی کسٹم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاجا کوئی بھی مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول پر نہیں بھیجا آزاد کشمیر کے ایل او سی ٹریڈرز کا مطالبہ ہے وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت پاکستانی کسٹم کا مسئلہ بھی فوری طور پر حل کروائے تانکہ دو طرفہ تجارت میں کمی کے بجائے اضافہ ہو

متعلقہ عنوان :