مظفرآباد عوامی اتحاد آزاد کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ، عوام سڑکوں پر نکل آئے

برہان مظفر وانی چوک تک بڑی ریلی کا انعقاد، چراغ اور موم بتیاں جلا کر دھرنا، پرجوش نعرہ بازی

بدھ 28 فروری 2018 19:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) مظفرآباد عوامی اتحاد آزاد کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ، عوام سڑکوں پر نکل آئے، مظفرآباد پریس کلب سے برہان مظفر وانی چوک تک بڑی ریلی کا انعقاد، چراغ اور موم بتیاں جلا کر دھرنا، پرجوش نعرہ بازی، آزاد کشمیر میں اندھیرے کا راج، پانی کی قلت ،پیاس کے ڈیرے، جنگلات کی ناجائز کٹائی ، سرکاری رقبہ جات پر قبضہ کر نے کی پالیسی قبول نہیں کریں گے۔

آزاد کشمیر سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے لوڈ شیڈنگ ختم کر کے رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے ، بوگس بلات ارسال کر نے کا نوٹس لیا جائے ، کھاوڑہ میں گریٹر واٹر سپلائی سکیم منظور کی جائے ، نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ چھتر کلاس، جھینگ ہائیڈل پراجیکٹ کے متاثرین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کیا جائے ، حکومت آزاد کشمیر کے آئینی، مالی اور انتظامی اختیارات میں اضافہ کیا جائے ، مقررین کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ریلی کے موقع پر سلیم پروانہ، راجہ ممتاز خان، سدھیر مغل، قاری ضیاء المصطفیٰ منور، افضال احمد، چوہدری حماد، راجہ شہزاد خان، سید عظیم شاہ،میر بشارت حسین، صفید عباسی، منظور احمد سلہریا، آغا سفیر حسین کاظمی، قاضی عدنان، ارشد عباسی،صاحبزادہ محمد یعقوب خان، خواجہ رمضان بٹ، فاروق ،طارق ارسلان کھوکھر و دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے علاقائی مسائل اجاگر کیے۔

(جاری ہے)

سلیم پروانہ نے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دینے کے ساتھ انہیں آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں، حکومت بے روزگاری الائونس دے۔ انہوں نے شہدائے افواج پاکستان، مقبوضہ کشمیر نے اور شرکاء ریلی کو خراج عقیدت پیش کیا کہ فوج نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے چراغ لہو سے روشن کیے۔ عالمی برادری تنازعہ کشمیر حل کرائے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے بھی خلاف نہیں ہیں خرابیوں کے خلاف ہیں، احترام انسانیت کے چراغ روشن کر تے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سستے انصاف کی فراہمی، گڈ گورننس کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔ علمائے کرام اور نوجوان فحاشی کے خلاف آواز بلند کریں، اعلیٰ روایات کا تحفظ کر نے کے ساتھ کارنامے سر انجام دینے والی شخصیات کو معاشرہ میں متعارف کرائیں گے۔ معاشرہ میں سول سوسائٹی کے کردار اور اہمیت کو پیش نظر رکھا جائے ، سیکڑوں شرکاء ریلی نے بینرز اٹھا رکھے تھے ان کے مسائل کے حوالہ سے پرجوش نعرہ بازی دیدنی تھی۔ الیکٹرانک میڈیا کے کئی ارکان نے انٹر ویو لیے بلب، موم بتیاں اور چراغ کے پیغام کی قدر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :