اجرائیگی فٹنس سرٹیفکیٹ بغر ض لائسنس عدالت العظمی کے سلسلہ میں وکلا کے انٹرویو14مارچ کو مظفرآباد میں منعقد ہوں گے

ہفتہ 10 مارچ 2018 19:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) رجسٹرار عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلز کے مطابق عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیرکے زیر اہتمام اجرائیگی فٹنس سرٹیفکیٹ بغر ض لائسنس عدالت العظمی کے سلسلہ میں وکلا کے انٹرویومورخہ 14.03.2018بوقت 10:00بجے صبح عدالت العالیہ ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

تمام وکلاء جن کی درخواست ہا برائے فٹنس سرٹیفکیٹ عدالت العالیہ میں پہلے سے جمع ہیں مورخہ14.03.2018بوقت 10:00بجے صبح عدالت العالیہ ہیڈکوارٹر مظفرآباد بغرض انٹرویو بسلسلہ حصولگی فٹنس سرٹیفکیٹ پہنچیں۔مزید معلومات کیلئے انتظامیہ برانچ عدالت العالیہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :