آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی سردار شوکت علی ایڈووکیٹ

پیر 12 مارچ 2018 22:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔ بوگس الیکشن کیخلاف الیکشن رٹ پٹیشن دائر کرینگے ۔متنازعہ چیئرمین الیکشن بورڈ الیکشن مکمل ہونے تک نوٹیفکیشن جار ی نہیں کرسکتے ۔ہم نے بروقت اپنے تحفظات متعلقہ فورمز پر رکھے۔یہاں اجارہ داری قائم کردی گئی ہے۔

دھاندلی کیخلاف آزادکشمیر بھر میں تحریک چلائینگے ۔ الیکشن میں جنرل سیکرٹری کے امیدوار سردار شوکت علی ایڈووکیٹ نے مرکزی ایوان صحافت میں محمد دین شیدائی ایڈووکیٹ ‘راجہ ضیاء احمد ایڈووکیٹ ‘چوہدری عاکف ایڈووکیٹ ‘کامران رشیدایڈووکیٹ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ انتظامیہ نے الیکشن میںپری پول دھاندلی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

مرضی کا چیئرمین الیکشن بورڈ مقررکرکے الیکشن کو ہائی جیک کیا۔متنازعہ شخص راجہ خالد کو بورڈ میں رکھا گیا۔ برادری ازم کی انتہا کردی گئی۔ سابق انتظامیہ نے جعلی فہرستیں مرتب کیں۔ الیکشن بورڈ نے تمام معاملات خفیہ رکھے ۔ سینکڑوں ووٹرز کو ہی فہرست سے آئوٹ کردیا گیا۔ہجیرہ ‘ عباسپور‘ سمیت کئی تحصیلوں کے ووت لسٹ سے غائب کردئیے گئے۔ پولنگ کی آخری رات تک ضمیمے شامل کئے جاتے رہے۔

راولاکوٹ بار کا الیکشن ہونے تک چیئرمین الیکشن بورڈ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکتے ۔ میرپور مظفرآباد کی باریاں لگادی گئی ہیں۔ مظفرآبادسے سابق جنرل سیکرٹری ماجد خان کو صدر جبکہ میرپور سے اپنی ہی ٹیم کے راجہ وسیم کو جنر ل سیکرٹری بنانے کیلئے سارا کھیل رچایا گیا ۔ میں دو ڈویژن سے میں الیکشن جیت گیا تھا۔ سابق انتظامیہ نے 22لاکھ کے فنڈز کو کرپشن کی نذر کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ بار ایسوسی ایشن نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا حق رائے دیہی استعمال ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ تاریخ منفرد اور عجیب و غریب الیکشن ہوا ہے۔ایجنٹس کو خالی بکس تک نہیں دکھائے گئے۔انہتائی بدنیتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ فیڈریشن کو بھی متاثر کیا جارہا ہے۔ سابقہ انتظامیہ ‘ موجودہ صدر و جنرل سیکرٹری ایک ہی گروپ ہے۔ کسی کو اجارہ داری قائم نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہاکہ میں 7اضلاع اور2ڈویژن سے الیکشن جیتا ہوں صرف 8ووٹ کا فرق ہے ۔ اگر راولاکوٹ کے الیکشن ہو کر مخالف امیدوار جیت جاتا ہے تو میں ہار ڈالوں گا مگر دھاندلی قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :