چوہدری محمد اسحاق کی زیرصدارت آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کااجلاس
اجلاس میںپاور ڈویلپمنٹ آرگنائریشن کے ریکارڈ کی پڑتال
پیر 19 مارچ 2018 19:03
(جاری ہے)
مالیاتی ڈسپلن کی شدید کمی ہے ۔ محکمہ میں 8ڈائریکٹرز ملازمین کی تعداد 417تک پہنچ چُکی ہے۔
بجلی کے پیداوار بڑھانے کے لیے محکمہ کام کر رہا ہے۔ محکمہ کے بعض ذمہ داران بالا اتھارٹیز کے بلات جن کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہ ہے وہ بھی ادا کرتے ہیں۔ آڈٹ سے ابھی تک اپنا ریکارڈ پڑتال کروانے میں ناکام رہا ہے۔ محکمہ کا بجٹ گزشتہ سال 284ملین جبکہ سال 2017-18ء کا 308ملین روپے ہے۔ محکمہ کے ذمہ داران نے بتایا کہ مشینری کی مرمتی و دیکھ بھال پر سالانہ 7کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں۔ نارمل میزانیہ میں ہمیں بجت نہیں ملتا بلکہ پیدا ہونے والی بجلی سے بجٹ محکمہ کو میسر آتاہے۔ سال 1993سے 2018تک کی آڈٹ ملاحظہ ہونی ہیں۔ محکمہ کے ذمہ داران نے بتایا کہ کُچھ ذمہ داران وفات پا گئے ہیں اور کچھ ریٹائر ہو چُکے ہیں اس باعث ریکارڈ کی پڑتال میں دُشواری کا سامنا ہے۔ محکمہ کے ذمہ داران کا یہ بھی اظہار ہے کہ2کروڑ 60لاکھ کی ریکوری کی ہے اور سپیشل آڈٹ کروایا گیا ہے۔ کمیٹی نے اس کا سختی سے نوٹس لیا کہ حسابات اور لوکل فنڈ آڈٹ کو چھوڑ کر سپیشل کا کیا جواز ہے ۔ آئین و قانون سے ہٹ کر مالیاتی نظام کو کسی صورت یکسو نہیں کیا جا سکتا۔ چیئر مین کمیٹی چوہدری محمد اسحاق نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ بر بات پریس کی نظر نہ ہو بلکہ محکمہ جات اپنی پراگریس بہتر کریں ہم کسی صورت قومی دولت کے صحیح استعمال سے انحراف نہیں کر سکتے۔ فنڈز کہاں سے آ رہے ہیں کہا ں خرچ ہو رہے ہیں PACایک ایک پائی کا حساب لے گی۔ ہائیڈرل کے بیشتر منصوبہ جات پر کام جاری ہے ۔ سب کی تکمیل پر آزاد کشمیر کی معیشت کو تقویت ملے گی۔ نوسیری، دودھنیال سمیت9058میگا واٹ کے پراجیکٹس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ آزاد کشمیر بھر میں پراجیکٹس کی تکمیل سے 12ارب یونٹس بجلی حاصل ہو گی۔ اس سے ہماری انکم میں 13ارب روپے سالانہ منافع آئے گا۔45پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ میں 969میگا واٹ ، گُل پور۔کراٹ۔ ریالی سمیت1945.58میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔ میڈیا ٹیم نے پی اے سی اجلاس میں پڑتال دیکھی۔ کمیٹی نے محکمہ کے ورکنگ پیپرز کو نامکمل قراردیتے ہوئے آئندہ 13اپریل کو دوبارہ ریکارڈ پڑتال کرے گی۔ کمیٹی آج پرائیویٹ پاور سیل کے ریکارڈ کی پڑتال کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.