بینک آف آزاد جموں و کشمیر کا پہلا کرکٹ ٹی ٹونٹی انٹر زونز ٹورنامنٹ میرپور لائنز نے جیت لیا

پیر 19 مارچ 2018 20:55

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیر کا پہلا کرکٹ ٹی ٹونٹی انٹر زونز ٹورنامنٹ میرپور لائنز نے جیت لیا۔گزشتہ روز نڑول کرکٹ سٹیڈیم مظفر آباد میں کھیلے گئے فائنل میںلائنز نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 97رنز سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب عمران صمد کی ہدایت پر شروع کیا گیا ۔

جس کی نگرانی ڈویژنل ہیڈ معاذ اللہ خان نے کی۔ لائنزکے کپتان عامر بشیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نی3 وکٹوں کے نقصان پر169رنز بنائے۔قمر علی نی4 چوکوں کی مدد سے 45بالوں پر شاندار 51رنز بنائی اور وہ آخر تک کھیلتے رہے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ان کا ساتھ فہیم ذوالفقار نے دیا اور 6چوکوں کی مدد سے 43بالوں پر 47رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

جب کہ فرقان حیدر نے 17بالوں پر19رنز سکور کئے۔

کپتان عامر بشیرنے صرف 6بالوں پر تین چوکوں کی مدد سے 13رنز سکور کئے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ اسدقدیر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مظفر آباد ٹائیگرز نی170رنز کے تعاقب میں میچ کے آغاز پر ہی شائقین کو مایوس کیا۔ بابر گیلانی نے 12اوراسد قدیر نی13رنز بنائی ۔ قمر علی نے ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن مسمار کر دی۔ وسیم خان اور فہیم ذوالفقار نے دو دو وکٹیں لیں۔

51رنز سکور کرنے اور 5وکٹیں لینے پر قمر علی مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔ مہمان خصوصی جناب عمران صمد سمیت دیگر ایگزیکٹیوز عبد الحمید راجہ، معاذ اللہ خان،آفتاب گیلانی، زمرد حسین، حفیظ اللہ نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر خطے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا تا کہ یہاں کے میدان آباد ہوں اورنئی نسل کی جسمانی و ذہنی نشو ونما میں تیزی آ سکے۔

متعلقہ عنوان :