سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیر جمہوری رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی
نواز شریف کو ثبوت کے بغیر سزا سنائی گئی ،حکومت کی مدت میں دو ماہ باقی ہیں، پھر الیکشن ہوں گے، پارٹی میں نواز شریف کی رائے کو مقدم رکھا جاتا ہے جوڈیشل مارشل پر یقین نہیں رکھتا، وزیراعظم عبوری حکومت کے تقرری کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے عدالت کے حکم پر خادم رضوی کو گرفتار کریں گے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان جائوں گا ، طالبان کے تمام دھڑوں کے ساتھ رابط میں ہیں ، علی جہانگیر صدیقی کو اس لئے امریکہ سفیر تعینات کر دیا کیونکہ وہ وہاں کے پڑھے بڑھے ہیں، انٹرویو
جمعہ 23 مارچ 2018 22:21
(جاری ہے)
نگراں وزیر اعظم کے لئے پیپلزپارٹی کے ناموں پر اتفاق ہو سکتا ہے سینٹ الیکشن میں پی پی پی کا رویہ اچھا نہیں رہا جس سے نگراں حکومت میں مشاورت مشکوک ہو گی کسی جوڈیشل مارشل لاء پر یقین نہیں رکھتا ۔ اگر نواز شریف کو سزا بھی ہو گئی تو جیل سے پارٹی لیڈ کریں گے۔
عبوری حکومت کے لئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے مشاورت کریں گے کوشش ہو گی کہ عبوری وزیر اعظم غیر متازعہ شخص ہو ۔ خورشید شاہ دوسرے اپوزیشن پارٹیوں سے مشاورت کریں لیکن اگر حتمی فیصلہ انہیں ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہی ہو گا میں آئین کی بات کرتا ہوں جو آئین کے خلاف کرے گا ۔ اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔پارٹی فیصلے مشاورت سے ہوتی ہے اور نواز شریف کی رائے کی بہت اہمیت ہوتی ہے الیکشن کے بعد پارٹی کے فیصلے کے بعد آئندہ وزیر اعظم کا تعین کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ ملک کے مفاد کو خاطر میں لاتے ہوئے ہر ادارے سے بات کرنے کو تیار ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک خوشحال اور استحکام ہو اور جمہوریت مزید مضبوط ہو جائے۔تمام آئینی ادارے ملک کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں سیاست میں وقت اور حالات دیکھ کر بات کی جتای ہے نواز شریف اپنے موقف کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہین نواز شریف کو سزا ہوئی تو بھی وہ ہمارے لیڈر ہوں گے ۔ اٹھارویں ترمیم میں مسائل ہین جو سی سی پی میں حل ہو سکتے ہیں ۔ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں آئی ۔ انہوں نے کہاکہ رائو انوار کے خلاف سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہوا تھا اور وفاقی حکومت بھی اس کا پیچھا کر رہی تھی ۔ انہیں اب قانون کا سامنا کرنا ہو گا اور جو سزا ملے گی اسے قبول کرنا ہو گا ۔ ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے پولیس کا ادارہ اس طرح کے جرم میں ملوث ہونے سے عوام کو تحفظ نہیں ملے گا ۔ ماضی میں ماورائے عدالت بہت ہوتا تھا لیکن اب کم ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم پر خادم رضوی کے خلاف ضروری کارروائی ہو گی لبیک پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر خوشی نہیں ہے لیکن اس معاہدے سے خون خرابہ نہیں ہوا ۔اس واقعے میں حکومت کو شرمندگی ہوئی لیکن ہمارا مقصد عوام کو تحفظ دینا تھا اور مزید تشدد سے بچانا چاہتا تھا انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنا حل خود تلاش کرے پاکستان ان کی مدد کرے گا ۔ اشرف غنی کی دعوت پر وہ تین ہفتے میں افغانستان جائوں گا ہمارے طالبان کے تمام دھڑں کے ساتھ تعلقات ہیں پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور یہ پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے علی صدیقی کو امریکہ میں سفیر اس لئے تعینات کیا کہ وہ امریکہ کے پڑھے ہیں امریکہ کو سمجھتے ہین اور روایتی طور پر امریکی سفیروں کی تعیناتی سیاسی رہی ہے ۔ ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.