عالمی برادری کامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی نئی نسل کوسائنس وٹیکنالوجی کی جدیدعلوم سے آراستہ کرناہوگا ،ْ سید عیاد حسن

عملی زندگی کاتقاضا ہے کہ ہم جدیدترین ٹیکنالوجی سے فیض یاب ہوکر اپنے عظیم پاکستان کوترقی کے افق پرپہنچانے میں اپنے عظیم ملک کے دست وبازو بنیں ،ْتقریب سے خطاب

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشنSCO میرپورڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سید عیاد حسن نے کہاہے کہ عالمی برادری کامقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی نئی نسل کوسائنس وٹیکنالوجی کی جدیدعلوم سے آراستہ کرناہوگا۔ سائنس وٹیکنالوجی پرعبورحاصل کیے بغیر دنیاکامقابلہ نہیں کیاجاسکتا،جن قوموں نے سائنس وٹیکنالوجی کے علوم پردسترس حاصل کی وہ آج فضائوں اور خلائوں پرراج کررہے ہیں۔

جدیدعلوم کاحصول صرف نوکری کرنے کے لیے نہیں بلکہ عملی زندگی کاتقاضا ہے کہ ہم جدیدترین ٹیکنالوجی سے فیض یاب ہوکرایک سچاپاکستانی بنیں اور اپنے عظیم پاکستان کوترقی کے افق پرپہنچانے میں اپنے عظیم ملک کے دست وبازو بنیں،پاکستان کے سائنسدانوں اورانجینئرز نے مملکت خداداد پاکستان کے وقار کوبلند کرنے میں گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیںجن کی بدولت آ ج پاکستان کانام دنیامیں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک کی صف میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کاراز جدیدترین علوم میں پوشیدہ ہے۔آج کے طالب علم کے لیے سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ اخلاقی وروحانی تربیت بھی بے حدضروری ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے ایس سی او کمپلیکس میرپورمیںSCO کے زیراہتمام انٹرن شپ کورس میں آزاد کشمیر بھر کی یونیورسٹیوں کے کامیاب 40 گریجویٹس انجینئرز طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے اور78 ویں یوم پاکستان کی پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لیفٹیننٹ کرنل سید عیاد حسن نے کہاکہ 23 مارچ کومسلمانوں کی تاریخ میں انقلابی حیثیت حاصل ہے، یہ مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ خودمختاراسلامی مملکت کاحصول تھا۔مسلمانان ریاست جموں وکشمیرنے 23 مارچ 1940 کے تاریخی جلسے میں شرکت کرکے درحقیقت اسی دن اپنی منزل مقصود کاتعین کیاتھا۔ انھو ںنے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے لاکھوں کی تعداد میں اپنے خون کی قربانی پاکستان کی ترقی کے لیے اپناتن من دھن تک نچھاورکیا۔

برصغیر کے مسلمانوں کے لیے 23 مارچ کادن انتہائی اہمیت کاحامل ہے ہمیں قرارداد پاکستان کی اصل روح پر پختہ یقین رکھناہوگاتاکہ ہم موجودہ پاکستان کومستحکم تراور خوشحال بناسکیں۔ ایک مضبوط مستحکم اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے۔ پاکستان اس وقت ایک نازک دورسے گزررہاہے ۔ پاکستان کو اندرونی اوربیرونی محاذپرغیرمستحکم کرنے کے لیے سازشیں ہورہی ہیں۔یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں ان سازشوں کوناکام بنانے کے لیے اپنی صفوں کے اندر مکمل یکجہتی ،اتحاد واتفاق کامظاہرہ کرناہوگا۔ایس سی او اپنے عظیم پاکستان کی مضبوطی سربلندی کے لیے اور کشمیرکی آزادی کے لیے دعاگوہے اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :