کراچی میں فائنل کے موقع پر بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات

میچ کے اختتام تک درجہ حرارت بتدریج کم ہو کر 27 اور 28 سینیٹی گریڈ تک آجائے گا

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:26

کراچی میں فائنل کے موقع پر بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اتوار کی شام کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر بارش کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز پی ایس ایل فائنل کے آغاز کے وقت بھی کراچی میں موسم صاف رہے گا اور بارش کا بالکل بھی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران شہر کا درجہ حرارت 30 اور 31 سینیٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہوگا۔

کراچی میں رہنے والوں کیلئے خوشگوار شام ہوگی ۔تاہم میچ کے اختتام تک درجہ حرارت بتدریج کم ہو کر 27 اور 28 سینیٹی گریڈ تک آجائے گا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ کر 43 فیصد ہوجائے گا لہذا امکان ہے کہ فائنل میچ کی دوسری اننگز میں گرائونڈ میں گرنے والی شبنم بھی اپنا اثر دکھا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :