مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت
نوجوان کی شہادت پر بارہمولہ کے علاقوںمیں مکمل ہڑتال
پیر 26 مارچ 2018 18:13
(جاری ہے)
حریت رہنمائوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی سنگین صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے انسانی حقوق کی مزید پامالیوں کیلئے بھارت اور اسکے کٹھ پتلیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ فوجی طاقت کا استعمال مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے اور جنوبی ایشیا کے اربوں عوام کے مستقبل کے تحفظ کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ مولانا عباس انصاری نے سرینگر میں پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوںنے کشمیری شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائیگی ۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان شفاعت حسین وانی کی شہادت پر ضلع بارہمولہ کے علاقے واگورہ او ر اس سے ملحقہ علاقوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ حریت رہنما بلال احمد صدیقی اور جموںوکشمیرڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اپنے بیانات میں شہید نوجوان کو خراج عقید ت پیش کیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے چھتہ بل، شوپیان کے علاقے کچڈورہ اور بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ لوگوں نے فوجی آپریشنوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا۔ بھارتی فوجیوں نے حاجن میں آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔لوگوں نے لالچوک سرینگر ، چرارشریف قصبے اور راجوری کے علاقے نوشہرہ میں بھی کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ ادھر برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک کانفرنس کے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقررین میں پروفیسر نذیر احمد شال، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان خالد محمود، جیس فلپس اور شبانہ محمود شامل تھے۔ کانفرنس میں میرواعظ عمر فاروق کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ کشمیری نمائندے سید فیض نقشبندی نے جنیوا میں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے ایک خصوصی ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا۔امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں مقیم کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک کار ریلی کا اہتمام کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.