بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،خوشوپنگ

صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں اپنا لوہا منوانے کیلئے بہترین ماحول اور تعلیم وتربیت سے ممکن ہوسکتا ہے ،پریذیڈنٹ سیندک پراجیکٹ

بدھ 28 مارچ 2018 16:30

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) سیندک پراجیکٹ ایم آرڈی ایل کے پریزیڈنٹ خوشوپنگ نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں اپنا لوہا منوانے کیلئے بہترین ماحول اور تعلیم وتربیت سے ممکن ہوسکتا ہے ،ان خیلالات کا اظہار انہوں نے ایم آر ڈی ایل پبلک ہائی اسکول سیندک میں اساتذہ اور طلبا ء وطالبات میں کتابیں اوردیگر تدریسی سامان کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن محمدگل مینگل بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سیندک میںتعلیم کی فروغ کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں تاکہ ایک پڑھا لکھا معاشرے کا خواب پورا ہو اور اس کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ایم آر ڈی ایل نہ صرف سیندک بلکہ پورے ضلعے میں تعلیم کی فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سے مل کر تعلیمی ماحول کو پروان چھاڑنے کے عزم پر قائم ہے جس کی ہمیشہ سرپرستی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی کے بدولت معاشرے میں ترقی اورتبدیلی لائی جاسکتی ہے مجھے خوشی ہوگی کہ سیندک کے مقامی بچے اسلام آباداوردیگربڑے شہروں میں اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے علاقہ میں موجودکاپراینڈگولڈپروجیکٹ میں اہم عہدے سنبھال کراپنے علاقہ اورلوگوں کی خدمت کریںانہوں نے مزیدکہاکہ ہم پروجیکٹ کی جانب سے کوشش کررہے ہیں کہ سیندک سمیت ضلع چاغی میں اہم سہولیات اورترقی کے ساتھ تعلیم پرخصوصی اقدامات اورتعاون جاری رکھیں تاکہ یہاں کے لوگ دنیاکی ترقی کے دوڑمیں بھی شامل ہوکر مقابلہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :