جماعت اسلامی متاثرین سیز فائر لائن کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، الخدمت فائونڈیشن سمیت جماعت اسلامی کے تمام ادارے ، ایمبولینسز اور رضا کار متاثرین کی امدادکے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا تقریب سے خطاب

بدھ 28 مارچ 2018 23:00

سہر ککوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی متاثرین سیز فائر لائن کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، الخدمت فائونڈیشن سمیت جماعت اسلامی کے تمام ادارے ، ایمبولینسز اور رضا کار متاثرین کی امدادکے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ،حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر اپنے اعلان کردہ پیکج پر فوری عمل درآمد کرے،متاثرین کے لیے محفوظ بینکرز ،صحت ،تعلیم سمیت دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ہندوستان بلا اشتعال سیز فائر لائن پر گولہ باری کرکے سول شہریوں کو شہید کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،نریندر مودی اپنے دل سے یہ غلط فہمی نکال دے کہ وہ کشمیریوں کو خوفزدہ کر سکتا ہے ،شہداء اور غازیوںکے ورثاء ڈرنے والے نہیں نریندر مودی کا مقابلہ کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے متاثرین سیز فائر لائن میں ریلیف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور،امیر حلقہ نمبر1عباسپور پروفیسر ذوالفقار سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ اللہ کی رضا کے لیے صحرانوردی اور آبلہ پائی کرنے والوں کے قدموں میں دنیا ڈھیر ہو جاتی ہے انہوں نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہے ،اس حلقے میں الخدمت فائونڈیشن کی 4ایمبولینسز ہمہ وقت ریلیف کو زخمیوں کو بروقت ہسپتالوں تک پہنچانے کے لیے تیار رہتی ہیں ہمارے بھائی چوہدری رفیق کی کوششوں اور کاوشوں سے یہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اللہ کے دین کے غلبے اور قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے مخلوق کی خدمت بھی اللہ کی رضا کے لیے کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :