بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شدید گرمی سے ریلوے ٹریک ٹیٹرھا ہو گیا

دہلی، ممبئی اور ریاست تلنگانہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،تین روز تک گرمی کی لہر برقراررہنے کی پیشگوئی

جمعرات 29 مارچ 2018 15:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) بھارت کے مختلف حصوں میں سورج آگ برستارہا ، نئی دہلی، ممبئی اور ریاست تلنگانہ میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،مہاراشٹر میں گرمی کی شدت سے ریلوے ٹریک مڑ گیا۔نئی دہلی، ممبئی اور ریاست تلنگانہ میں گرمی کی لہر دن بھر جاری رہی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 2010 ء کے بعد سے مارچ کے مہینے کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ بن گیا ہے۔ریاست تلنگانہ میں آئندہ 3 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔مہاراشٹر میں شدید گرمی سے ریلوے ٹریک متاثر ہوگیا،بدل پور اور امبر ناتھ اسٹیشن کے درمیان موجود ریل کی پٹری گرمی کی شدت سے مڑگئی۔

متعلقہ عنوان :