کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، شہری بے حال،

پارہ 41 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا شہر کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ بھی لگنے شروع ہوگئے

جمعرات 29 مارچ 2018 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) شہر قائد میں شدید گرمی کی غیر متوقع لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ ہفتے سے جاری گرمی کی لہر برقرار ہے اور ہواں کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے، شدید گرمی اور سمندری ہواں کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کودوپہر ایک بجے شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا۔ شہری صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک غیر ضروی طور پر باہر نہ نکلیں اور پانی سمیت فرحت بخش مشروبات کا استعمال بڑھا دیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماہرین کراچی میں درخت کم ہوجانے کو بھی گرمی میں اضافے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

ادھر گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں غیراعلانیہ اضافہ کردیا گیاہے ۔بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ساتھ ہی شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی میں بھی کمی آئی ہے۔لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافے اور پانی کی سپلائی میں کمی کے باعث گرمی سے بے حال شہری مزید پریشانی کا شکار ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ بھی لگنے شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :