کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا، 15 سے 18 کلو میٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات

ہفتہ 31 مارچ 2018 18:49

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا، 15 سے 18 کلو میٹر کی رفتار ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے تاہم موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہفتہ کو15 سے 18 کلو میٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سمندر کی سمت سے چلنے والی ہلکی ہوائوں کے باعث گرمی کی شدت کم محسوس ہو رہی ہے۔ ہفتہ کوشہر کے مختلف علاقوں کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکوکراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔ گرمی سے پریشان شائقین کرکٹ کیلئے موسم میں تبدیلی انتہائی اچھی خبر ثابت ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :