حکومت نیلم کی سیاحتی اہمیت کو ختم کرنے سے باز رہے، میاں عبدالوحید

محکمہ شاہرات کی عدم توجہی ، حکومتی غفلت کی وجہ سے آئے روز حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے،رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

ہفتہ 31 مارچ 2018 19:41

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماہ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ حکومت نیلم کی سیاحتی اہمیت کو ختم کرنے سے باز رہے۔ محکمہ شاہرات کی عدم توجہی اور حکومت کی غفلت کی وجہ سے آئے روز حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے گریس ویلی میںالمناک حادثہ پر شدید رنج غم کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے آٹھ مقام سے تائوبٹ شاہرائے نیلم کی توسیع کا منصوبہ منظور کروایا تھا لیکن سپیکر غلام قادر کی سیاسی مخاصمت سے وفاقی حکومت سے کام کا آغاز نہیں ہونے دیا موصوف اب حکومت کا حصہ ہے لیکن دو سال کا عرصہ گزرنے کے بوجود موصوف کسی بھی قسم کی پیش رفت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

غلام قادر انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار ہے۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کمشنر مظفرآباد مرنے والوں اور زخمیوں کو بلاتخصیص معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے آفات سماوی کے کیسز کو یکسو کیا جائے اور مستحقین کو فوری معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :