تھانہ پولیس آٹھمقام نے اغواء ہونے والی میٹرک کی طالبہ کوٹلی سے بازیاب کر لیا، اغواء کار گرفتار

ہفتہ 31 مارچ 2018 19:41

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) تھانہ پولیس آٹھمقام نے اغواء ہونے والی میٹرک کی طالبہ کوٹلی سے بازیاب کر لیا، اغواء کار گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع آٹھمقام کے علاقہ چک سے کی رہائشی کشور بی بی دختر محب اللہ میٹرک کا پیپر دینے کے لئے امتحانی سنٹر کنڈل شاہی گئی تھی کہ راستے میں نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کر لیا تھا جس کی اطلاعی رپورٹ سٹی تھانہ پولیس آٹھمقام کو دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایس پی نیلم چوہدری محمد امین کی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کو گوئی کوٹلی بازیاب کر لیا ہے ۔ ایک اغواء کار جمیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ پولیس کے تفتیشی آفیسر ملک طفیل اور کانسٹیبل بشارت، محمد شفیق نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پولیس نے دفعات14EH/ 19ZA/17/18 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر ایس پی نیلم کی ہدایت کے مطابق آپریشن جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :