مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ان کی قابض افواج کا ظلم و بربریت قابل مذمت ہے،
مظلوم کشمیریوں کا خون ناحق بہا کر بھارت ان کے حق خود ارادیت کی منصفانہ تحریک کو دبا نہیں سکتا، بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے عزم سے ہار چکی ہیں، پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب
پیر 2 اپریل 2018 13:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی شمع شہداء کے خون سے روشن ہے، ان کی قربانیوں نے حریت کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں اور بچوں نے عظیم قربانیاں دے کر آزادی کی تاریخ میں حوصلے، صبر اور استقامت کی ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتا ہے۔ پوری قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک چٹان بن کر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کرے، جس کا اس نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.