حریت رہنما زمردہ حبیب کی رام باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند پارٹی کارکنوں سے ملاقات

پیر 9 اپریل 2018 19:51

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میںکشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب نے پارٹی کی دختران ملت تنظیم سے وابست7 ارکین کی بلا جواز گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زمردہ حبیب نے ان خیالات کا اظہار رام باغ پو لیس سٹیشن میں نظربند پارٹی کی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوںنے گرفتارکارکنوں کی ڈھارس بندھاتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے انسان دشمن پالیسیوں پراتر آئی ہے جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کو ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں معصوم کشمیریوںکا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو نہتے شہریوں کے قتل پر ماتم کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

نہتے معصوم شہریوں کے مسلسل قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زمردہ حبیب نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام ، انسانی حقوق کی بدترین پا مالیاں اور مظلوم عوام کے خلاف ظلم و تشدد کی کاروائیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ حریت رہنماء نے غیر قانونی طورپرنظربند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :