محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیشنگوئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

منگل 10 اپریل 2018 14:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات پاکستان نے کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیشنگوئی کردی۔ آئندہ جمعرات تک کراچی میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا جو زیادہ سے زیادہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان دنوں میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ ماہرین نے گرمی کی لہر کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :