آصفہ بانو کیس میں چارج شیٹ دائر ہونے کیخلاف مظاہروں سے ہندو فسطائی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت بے نقاب ہو گئی ہے ، آسیہ اندرابی

مسلمانان جموں و کشمیر ایک جسد واحد کی طرح ہیں اوروہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی بھارت اوراسکی فسطائی قوتوں کامقابلہ کر سکتے ہیں

بدھ 11 اپریل 2018 11:58

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ کٹھوعہ کی ننھی آصفہ بانو کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ میں چارج شیٹ دائر کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے جموں اور کٹھوعہ کے ہندو فسطائی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ جموں بار ایسو سی ایشن کی طرف سے چارج شیٹ دائر کئے جانے کے خلاف احتجاج سے ثابت ہو گیا ہے کہ ان عناصر میں انسانیت اور اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں۔

ان کے ذہن و قلب مسلمانوں کی نفرت سے بھرے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ذہنی طور بیمار ہیں اور مسلمانوں کی نفرت میں اندھے یہ لوگ دیکھ بھی نہیں پارہے کہ اس معصوم بچی کے ساتھ کیسا وحشیانہ سلوک کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

آسیہ اندرابی نے کہا کہ اس واقعہ سے ہندو فسطائی بے نقاب ہوگئے ہیںاورثابت ہو گیا ہے کہ ان کے دلوں میں مسلمانوں کیلئے کتنی نفرت ہے اور اس مسلم دشمنی میںکسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاہم یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ پونچھ ،راجوری اور دیگر اضلاع کی بار ایسو سی ایشنوں نے ہڑتال کیلئے جموں بار ایسو سی ایشن کا ساتھ نہ دے کر ثابت کردیا ہے کہ مسلمانان جموںو کشمیر ان فسطائی قوتوں کے خلاف متحد ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلمانان جموں و کشمیر ایک جسد واحد کی طرح ہیں اوروہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی بھارت اوراسکی فسطائی قوتوں کامقابلہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :