ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں چوتھے روز بارش کا سلسلہ جاری

بدھ 11 اپریل 2018 21:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں چوتھے روز بارش کا سلسلہ جاری ! مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ! ،ْ موسم بہار میں کیل ، شاردہ،اٹھ مقام ، پیر چناسی کے بلند پہاڑوں پر برفباری شروع ! موسم سر د عوام نے سکھ کا سانس لیا ، مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طر ح آزادکشمیر سمیت مظفرآبا د میںچوتھے روز بارش کا سلسلہ شروع !جبکہ وادی نیلم ، وادی جہلم سمیت دیگر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند !عوام کو پریشانی کا سامنا ، حکومتی اراکین دارلحکومت مظفرآباد سے غائب!دوسری جانب مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :