چوہدری شجاعت کی کوششوں سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اعلان خوش آئند ہے ، بلال شیرازی

پاکستانی سوچ رکھنے والے ایک نشان ،پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے سے کامیابی ان کا قدم چومے گی، رہنما مسلم لیگ (ق)

جمعرات 12 اپریل 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی کوششوں سے مسلم لیگیوں کے اتحاد کے بعدمشترکہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے قیام کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سوچ رکھنے والے ایک نشان ،ایک پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے سے کامیابی ان کا قدم چومے گی کیونکہ عوام موجودہ حکمرانوں سے نالاں ہیں اور وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی مسیحا کے انتظار میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداروں و کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور مسلم لیگ پگاڑا گروپ کے اتحاد کے بعد تمام محب وطن جماعتیں بھی اس اتحاد میں شامل ہونگی اور کامیابی کے بعد عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت ہوگی انہوںنے کہا کہ ماضی میں نااہلوں نے ملک اور معیشت دونوں کو تباہ کردیا ۔

(جاری ہے)

6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا جھوٹا نعرہ لگا اقتدار حاصل کرنے والے اپنے اقتدار کی مدت پورے کرنے والے ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب نالائق حکمران بدترین لوڈ شیڈنگ کو تسلیم کرکے اس کا الزام اپوزیشن پر تھوپ رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ انتخابات میں عوام اب صر ف اس قیادت کو سامنے لائیں گے جس نے ماضی میں ملکی ترقی اور عوامی خدمت و بہبود کا رزلٹ دیا