ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف اور مریم کو اچھی خبر سنادی

ایک د ن کیلئے حاضری سے استثنی مل گیا نواز شریف اور مریم نواز موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے اسلام آباد نہ آسکے

پیر اپریل 12:26

ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف اور مریم کو اچھی خبر سنادی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ایک دن کے لئے حاضری سے استثنی مل گیا،نواز شریف اور مریم نواز موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے اسلام آباد نہ آسکے۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی ۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے جس پر ان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔