Live Updates

بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کریں، میر واعظ عمر فاروق

پیر اپریل 15:37

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر زوردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں بھارت اور پاکستان کے فوجی سربراہان کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے کشمیریوں کے خلاف طاقت اور تشدد کے استعمال کولاحاصل قرار دیا ہے جبکہ پاکستان کے فوجی سربراہ نے دونوںممالک کے درمیان کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زوردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کو مسئلہ کشمیر کو پائیدار اورپرامن حل کیلئے اقدامات کرتے چاہیں تاکہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری خون ریزی بند ہو سکے ۔
مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات